ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لین لائن، سٹاپ لائن، ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ٹریفک پولیس نے لین لائن، سٹاپ لائن اور ون وے، کی خلاف ورزی پر بڑے کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

سی ٹی او نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹولرنس اپنانے کی ہدایات جاری کر دیں . سی ٹی او مستنصر فیروز کی جانب سے احکامات دیئے گئے کہ کوئی بھی موٹرسائیکل، گاڑی سٹاپ لائن سے آگے کھڑی نظر نہ آئے، وارننگ کے باوجود تجاوزات قائم کرنے والوں کےخلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔اسی طرح رانگ پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قطحی برداشت نہیں۔ بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے کسی رعائت کے بغیر انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

سی ٹی او کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی کہ منظم ٹریفک کیلئے سیف سٹی کمیروں سے بھی مدد لی جائے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ انچارج اور ڈی ایس پی جوابدہ ہوگا۔

Bilal Arshad

Content Writer