ڈالر کی قدر میں کمی

14 Jun, 2023 | 04:59 PM

سعید احمد : اوپن ایکسچینج میں ڈالر کی قدر میں کمی، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 روپے سستا ہو کر 294 روپے کا ہو گیا۔ دو دنوں میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 11روپے کم ہوا ہے۔انٹربینک میں امریکی ڈالر 79 پیسے سستا ہوا.

اسٹیٹ بنک نے ڈالر کی نئی قدر جاری کردی، انٹربینک میں امریکی ڈالر 79 پیسے سستا ہوا۔ امریکی ڈالر 287.97 روپے سے سستا ہوکر 287.18 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن ایکسچینج میں ڈالر کی قدر میں کمی۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 روپے سستا ہو کر 294 روپے کا ہو گیا۔ دو دنوں میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 11روپے کم ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 6 روپے سستا، 315روپے کا ہو گیا۔ برطانوی پاونڈ 7 روپے سستا، 366 روپے، امارتی درہم ایک روپے تیس پیسے سستا ہو کر81روپے 50 پیسے اور سعودی ریال 1پیسے سستا، 78روپے کا ہو گیا۔

مزیدخبریں