(کلیم اختر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان لینڈ ریونیو افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے ، گریڈ 20 سے 17 کے چار افسران کے تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے خالق فاروق میاں کو زون 6 کا تین ماہ کے لئے اضافی چارچ دے دیا گیا جبکہ خالق فاروق میاں بطور کمشنر سی ٹی او لاہور کے زون 4 میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں گئے۔ اسکے علاوہ گریڈ 20 کے ذوالقرنین علی شاہین کو کمشنر سی ٹی او لاہور سے چیف ایڈمن پول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا اور گریڈ 18 کے ندیم اسد کو ڈپٹی کمشنر سی ٹی او لاہور سے سیکنڈ سیکرٹری ایڈمن پول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد لگا دیا گیا۔
۔ایف بی آر نے گریڈ 17 کے محمد شہباز کو سینئر ایڈیٹر سی ٹی او لاہور سے بطور سینئر ایڈیٹر اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔
17 سے 20 گریڈ کے چار افسران کے تبادلے
14 Jun, 2023 | 04:48 PM