ویب ڈیسک: نیدر لینڈز کے شہر ہیٹروجین بوش میں ڈبلیو ٹی اے 250 کے ایونٹ لائبیما اوپن ٹینس چیمپئین شپ میں گراس کورٹ پر سابق ورلڈ نمبر ون امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز کو سوئٹزر لینڈ کی ناتجربہ کار کھلاڑی کے خلاف سیلائین نائف کے ہاتھوں غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
One to remember ????
— wta (@WTA) June 13, 2023
Celine Naef secures her first-ever win on the Hologic WTA Tour with her win over Williams, 3-6, 7-6(3), 6-2!#LibemaOpen pic.twitter.com/yKLF3wWMey
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز اس اتوار کو 43 سال کی ہوئی ہیں۔ وہ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث چھ ماہ تک ٹینس کورٹ سے دور رہیں۔ اب توقع کی جا رہی تھی کہ وہ واپس آ کر پہلے میچ میں اپنی پہلے جیسی ہی پرفارمنس دکھائیں گی لیکن وہ اپنے کم بیک کو یادگار نہ بنا سکیں اور 19 سالہ ناتجربہ کار کھلاڑی سے ہار کر باہر ہو گئیں۔
فاتح سیلائن نائف کی جیت کا اسکور 6-3، 7-6 اور 6-2 رہا۔ ان کا تعلق سوئٹزر لینڈ سے ہے۔
سیلائن نایف نے ہولوجک ڈبلیو ٹی اے ٹور پر ولیمز کو شکست دے کر اپنی پہلی جیت حاصل کی ہے۔