خڈیجہ شاہ کیس، جسٹس شہباز رضوی نے سننے سے معذرت کر لی

14 Jun, 2023 | 02:24 PM

ملک اشرف: خدیجہ شاہ کی رہائی کے لیے درخواست ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی نے کیس جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔
 جسٹس سید شہبازعلی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔    پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ اسی نوعیت کی دو درخواستیں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ میں زیر سماعت ہیں ۔ مناسب ہے اس کیس کو بھی جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ کو بھجوادیں۔عدالت نے پنجاب حکومت کےلاء افسر کی کیس کو دوسری عدالت بھجوانے کی استدعا منظور کرلی ۔خدیجہ شاہ کے والد سید سلمان علی شاہ اور شوہر جہانزیب امین کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں