ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

14 Jun, 2023 | 01:19 PM

جمالی الدین جمالی: انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کل 15 جون تک ملتوی کردی گئی۔

 انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ضمانتوں پر سماعت کی۔

 واضح رہے ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل میاں تبسم دلائل مکمل کرچکے ہیں، سابق صوبائی وزیر سمیت 34 ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست  دائر کر رکھی ہے۔

 یاد رہے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر تھانہ شادمان نے مقدمہ نمبر 768/23 درج کر رکھا ہے، ملزمان پر تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں