صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئے درخواست پر ہائی کورٹ میں سماعت

14 Jun, 2023 | 01:14 PM

ملک اشرف :صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئے درخواست پر ہائی کورٹ میں سماعت میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر افسران پیش ہوئے، درخواستگزار وکیل کا عمران ریاض کی بازیابی کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار، لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 10روز کے لئے ملتوی کردی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے درخواست پر سماعت کی۔ آئی جی پنجاب نے عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق اقدامات بارے آگاہ کیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عدالت کو بتایا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں ،ہم جلد ہی کامیاب ہوں گے ۔

 وکیل درخواستگزار نے کہا کہ ہم عمران ریاض کی بازیابی کے لئے اقدامات سے مطمئن ہیں ۔

 چیف جسٹس نے کہا کہ آپ سب کی کوششیں رنگ لائیں گی ،ہم انشاء اللہ ضرور کامیاب ہونگے۔ آپ بازیابی کیلئے بننے والے سپیشل ورکنگ گروپ سے رابطے میں رہیں۔
ہائیکورٹ نے کیس پر مزید سماعت 10 دن تک کے لئے ملتوی کردی۔
عمران ریاض کے والد محمد ریاض بھی عدالت میں موجود رہے۔

مزیدخبریں