محسن نقوی نے لاہورسمیت5شہروں میں اربن ڈسپینسریوں کی بحالی کا فیصلہ کرلیا

14 Jun, 2023 | 12:31 PM

This browser does not support the video element.

علی رامے: وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتالوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔ لاہورسمیت5شہروں میں اربن ڈسپینسریوں کی بحالی ،تعمیرومرمت کا فیصلہ بھی کر لیا۔ محسن نقوی نے ہسپتالوں میں اے سی،پنکھے،واٹر کولر فنکشنل  رکھنے کی بھی ہدایت کر دی۔

لاہور میں  نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صد ارت ہسپتالوں کے  مسائل کے متعلق اہم اجلاس  میں ہسپتالوں اور ہیلتھ کیئر کی سہولتوں میں بہتری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کہ  صفائی کی صورتحال میں بہتری لائی جائے۔ انہوں نے ہسپتالوں میں  جہاں ضرورت ہے وہاں پرائیویٹ اینتھسزیا لوجسٹ کی خدمات لینے کی بھی ہدایت کی۔

،محسن نقوی نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں انتظامی بہتری لائی جائے گی ۔
اجلاس میں زیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتالوں کو وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر  100ایمبولینس مہیاکردی گئیں ،112مزیددی جائیں گی۔ 119رورل ہیلتھ سینٹرز کی سروسز میں بہتری کا ہدف جلد حاصل کرلیا جائیگا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم، صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ، ڈاکٹر جمال ناصر، سیکرٹری صحت، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔

دوسری جانب پنجاب میں ’’ اب چمکیں گے گاؤں ‘‘پروگرام بھی شروع کیاجارہاہے،جس کیلئےمحکمہ بلدیات 22 ہزار ڈیلی ویجر ملازمین بھرتی کرے گا۔ 2ہزار468 یونین کونسلز سے 22 ارب اکٹھے کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں