(سعید احمد)کاروباری ہفتے کا تیسرا روز، انٹربنک میں ڈالر کی ٹریڈنگ جاری،ڈالرز کا ریٹ مزید گر گیا ۔
بدھ کے روز ڈالر کا لین دین شروع ہوا تو امریکی کرنسی مزید گرگئی ،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 97پیسے کمی دیکھی گئی ،انٹر بینک میں ڈالر 287روپے کا ہو گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں مزید ردوبدل کا امکان ہے۔
منگل کے روز ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کی جانب سے موصول ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق ایک ہی دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے کی بری کمی دیکھی گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے سے کم ہوکر 298 روپے تک گرگیا ، یورو 2 روپے کمی سے 321 روپے کا ہوگیا ،میں برطانوی پاونڈ 4 روپے سستا ہوکر 373 روپے تک گرگیا ،امارتی درہم کی بات کی جائے تو اس کی قدر میں 70 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد درہم 82.80 روپے پر آگیا ،سعودی ریال 1 روپے 20 پیسے سستا ہوکر 79 روپے تک گرگیا۔