اہم کیس پر سماعت آج ہوگی

14 Jun, 2023 | 10:03 AM

(جمال الدین جمالی) لاہور احتساب عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف, حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت آج ہو گی۔

 نیب کورٹ لاہور میں آج وزیر اعظم شہباز شریف, حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت ہو گی۔ عدالت نے نئے ملزمان کو طلب کرنے یا نہ کرنے پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، نیب سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ میں ملزمان کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے، شواہد ناکافی ہوئے تو ان ملزمان کو  بری دیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ عدالت نے شہباز شریف اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ہر سماعت آج تک ملتوی کر رکھی ہے، عدالت نے ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی کی طلبی کے نوٹس ہر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، عدالت نے نئے ملزمان کو طلب کرنے یا نہ کرنے پر بھی فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں