دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 17 افراد گرفتار

14 Jun, 2023 | 09:18 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: کراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر کے  ساحل پر جانے والے 17 افراد گرفتار کر لیے گئے۔

گزشتہ دنوں طوفان بپرجوائے میں ممکنہ شدت کے باعث کمشنر کراچی نے ساحل پر دفعہ 144 نافذ کی جبکہ مچھلی کے شکار کرنے پر بھی پابندی عائد کئی گئی، تاہم منگل کو  کراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر کے ساحل پر جانے والے17 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق کراچی ضلع جنوبی کی 36 خطرناک قرار دی گئیں عمارتوں کو خالی کرالیا گیا جبکہ عمارتوں میں قائم دکا نیں سیل کردی گئیں۔

دوسری جانب ڈی ایچ اے فیز 8 میں ساحل پر تمام ریسٹورنٹس بند کر دیے گئے  جبکہ آرام باغ ،صدر، لیاری میں شیلٹر ہاؤس قائم کردیے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی جانب پیش قدمی کرنے والے طوفان بپر جوائے ’انتہائی شدید سائیکلونک اسٹارم‘ سے ایک درجہ کم شدید ہوکر ’بہت شدید سائیکلونک اسٹارم‘ میں تبدیل ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے اندازوں کے مطابق طوفان 15جون کی دوپہر یا شام کو سندھ میں کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان ٹکرائے گا، طوفان میں ہواؤں کی رفتار 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں