ویب ڈیسک: بھارت میں سمندری طوفان بپر جوائے کے زیر اثر ریاست گجرات کے ضلع سوراشٹر اور پور بندر میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی۔
سمندری طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے، اس کے علاوہ ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کا انخلا جبکہ ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے روک دیا گیا۔
سمندری طوفان کے پیش نظر بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچ اور سوراشٹر میں اورنج الرٹ جاری کردیا گیا، گجرات کے مختلف اضلاع میں اسکولوں کی چھٹیاں کر دی گئی۔