معروف ہالی ووڈ اداکار انتقال کر گئے

14 Jun, 2022 | 10:04 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے سینئر و لیجنڈری اداکار فلپ بیکر ہال 90 سال کی عمر  انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹ کے معروف امریکی اداکار فلپ نے ہالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں  اداکاری کی،  دی ٹرومین شو، رش آور، منگولیا اور بوگی نائٹ ان کی نمایاں فلمیں ہیں، انہوں نے جاندار اداکاری کی بدولت اپنی پہچان بنائی اور لاکھوں دلوں پر راج کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلپ بیکر ہال کی فلم آرگو کو آسکر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے فلم کے علاوہ کئی مقبول ٹی وی شوز بھی کیے جن میں ماڈرن فیملی اور دی ویسٹ ونگ کافی مشہور ہوئے۔


آنجہانی اداکار امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر گلینڈیل میں اپنی فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر تھے جہاں ان کی موت ہوئی۔

مزیدخبریں