(عمراسلم) پنجاب کے آئندہ مالی سال کا بجٹ اجلاس، ن لیگ کا سیاسی بساط پر اپوزیشن کو بڑا جھٹکا،پنجاب اسمبلی کا چالیسواں اجلاس منسوخ کر کے اکتالیسواں اجلاس ایوان اقبال میں طلب کر لیا، دو دن تک بجٹ تقریر کے انتظار میں بیٹھی حکومت نے سپیکر کی دعوت گورنر کے نوٹیفیکیشن کا حوالہ دیکر ٹھکرا دی۔
پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس سیاسی کھلاڑیوں کے لئے اعصاب شکن ثابت ہوا ،پہلے روذ حکومتی ناکامی کے بعد منگل کے روز آٹھ گھنٹے تک حکومت اجلاس شروع ہونے کا انتظار کرتی رہی۔
گورنر پنجاب نے حالات کو دیکھتے ہوئے اسمبلی کا چالیسواں اجلاس منسوخ کر کے اکتالیسواں اجلاس طلب کیا تو اسمبلی کے افسران سپیکر کو فوری اطلاع دی،سپیکر نے نون لیگ کے سیاسی پینترے کو روکنے کے لئے نوٹیفیکیشن سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
چالیسواں اجلاس شروع کرواتے ہوئے سپیکر نے حکومتی وزیر اویس لغاری کو بجٹ پیش کرنے کی دعوت دی جس پر اویس لغاری نے بجٹ تقریر کرنے سے معذرت کرتے ہوئے سپیکر کو گورنر پنجاب کے نوٹیفیکیشن بارے آگاہ کیا جس پر حکومتی اراکین ایوان سے باہر چلے گئے
سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی سیکریٹریٹ کے افسران سے مختصر مشاورت کے بعد چالیسواں اجلاس کل دوپہر ایک بجے تک ملتوی کر دیا۔