بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا شمار ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے،انہوں نے بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
دوران شوٹنگ دیپیکا پڈوکون کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنی نئی فلم ’K‘ کے سیٹ پر تھیں جب انہیں نے گھبراہٹ محسوس کی۔انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا،طبعیت سنبھلنے پر وہ دوبارہ سیٹ پر چلی گئیں۔
واضح رہے کہ دیپیکا حیدرآباد میں ساؤتھ انڈین اداکار پرابھاس کے ساتھ فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔