(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبا ز نے کہا تین ماہ میں جو تماشا ہوا تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا،کینسر کی ادویات مفت دینے جارہے، پرویز الٰہی میرا راستہ نہیں روک سکتے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبا ز میڈیا سے گفتگو کرتےکہا کہ تین ماہ میں جو تماشا ہوا تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا ،پنجاب اسمبلی کے اندرکس نے غنڈوں کو بلوایا؟وزیرخزانہ ایوان میں بجٹ پیش کرنا چاہتے تھے،سپیکر پنجا ب اسمبلی نے کل بازاری زبان استعمال کی،کبھی دیکھا کہ کسی وزیراعلیٰ کے پاس 2ماہ سےکابینہ نہ ہو۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ پرویزالٰہی میرے اور عوام کے درمیان دیوار کھڑی نہیں کرسکے گا، رولز میں ہے اگر کوئی رکن نہیں تو 6ماہ اسمبلی میں بیٹھ سکتا ہے۔آپ حمزہ شہباز سے نہیں عوام سے دشمنی لے رہے ہو،تین ماہ سے آئینی بحرانوں کا سامنا کررہاہوں،کینسر کی ادویات مفت دینے جارہے، پرویز الٰہی میرا راستہ نہیں روک سکتے۔
آپ کو کسی کی شکل پسند نہیں ، پرانا دکھ اور غصہ ہے تو کیوں آئین کو پامال کر رہے ہیں ، عوام دیکھیں گے یہ شخص تماشا کررہا ہے، 12 کروڑ کے صوبے کا بجٹ آپ نے جام کیا ہے، یہ وہی اسپیکر ہے جس کے اپنے خلاف عدم اعتماد ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سب کو انتظار تھا بجٹ میں کیا آئے گا ، مجھے اپنی انا کی پرواہ نہیں ،اپنے عوام کے لیے فکر مند ہوں کیوں کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ کا سلسلہ جاری ہے, ہماری نیت صاف ہے ، 3 ماہ سے ان کا سامنا کر رہا ہوں ، بجٹ بھی پیش ہوگا.