(ویب ڈیسک)لاہور چڑیا گھر میں چیتل ہرنوں کے ہاں ننھے مہمانوں کی آمد،، چیتل ہرنوں کی تعداد 13 جبکہ ننھے مہمانوں کی تعداد 2 ہے سیاح بچوں کو دیکھ کر کافی خوش ہیں .
لاہور چڑیا گھر کے مکینوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، چیتل ہرن کے ہاں ننھے مہمانوں کی آمد سے چڑیا گھر میں چیتل ہرنوں کو تعداد 15 ہو گئی ہے۔
لاہور چڑیا گھر میں پانچ نر اور آٹھ مادہ چیتل ہرن, جبکہ دو بچے ہیں۔ایک بچے کی عمر 15 دن جبکہ دوسرے بچے کی عمر دو دن ہے۔
نئے مہمانوں کی آمد سے چڑیا گھر کی انتظامیہ بھی خوش ہے جبکہ مادہ چیتل بھی اپنے بچے کیساتھ اٹکھیلیاں کرتی دکھائی دیتی ہے۔ ترجمان چڑیا گھر کے بقول چیتل کے نئے پیدا ہونیوالے بچوں کو گرمی سے بچانے کیلئے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ چڑیا گھر میں آنے والے سیاح بالخصوص بچے چیتل کے بچوں کو دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں۔