(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن میں اساتذہ کے تبادلوں کے لئےآن لائن درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن میں اساتذہ کے تبادلوں کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔پانچ روز میں 6 ہزار 64 اساتذہ نے درخواستیں جمع کروادی ہیں۔خواتین اساتذہ کی جانب سے 4 ہزار 278 درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں جبکہ اوپن میرٹ پر 2 ہزار 993 اساتذہ نے اپلائی کیا ہے۔
باہمی تبادلوں کے لئے 400 درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔اسی طرح ویڈ ولاک پالیسی کے تحت 2500 اساتذہ نے اپلائی کیا ہے ۔ تبادلوں کے لئےدرخواستیں جمع کروانے کے لئے 30 جون آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔تبادلوں کے آرڈرز 20 جولائی کے بعد جاری ہوں گے۔