خونخوار لڑائی ، مگرمچھ نے دوسرے کو مار ڈالا

14 Jun, 2022 | 06:44 PM

 ویب ڈیسک : بہاولپور  کے لال سوہانرا نیشنل پارک میں  دو مگرمچھ لڑ پڑے   زخمی مگرمچھ ہلاک ہوگیا۔
 پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ   دو مگرمچھ کی لڑائی میں ایک مگرمچھ زخمی ہوا تھا جو ہلاک ہوگیا۔پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک مگرمچھ کو پوسٹ مارٹم کیلئے ویٹنری یونیورسٹی منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے مگرمچھ رینگنے والے جانور ہیں جو پانی کے اندر اور پانی کے باہر رہتے ہیں۔ انہیں ہم جل تھلیے کہتے ہیں۔ اس خاندان میں مگرمچھ اور گھڑیال بھی شامل ہیں۔ مگرمچھ گھات لگا کر حملہ کرتے ہیں۔ یعنی یہ چھپ کر مچھلی یا دیگر زمینی جانوروں کا انتظار کرتے ہیں کہ وہ قریب آ جائیں۔ قریب آتے ہی یہ چھپٹ کر حملہ کرتے ہیں۔ 

خطرے کو بھانپ کر یا جارحانہ انداز ظاہر کرنے کے لیے مگرمچھ آواز نکالتے ہیں۔ ان کی قوتِ سماعت بہت تیز ہوتی ہے۔ مگرمچھ بالعموم مچھلیاں، پرندے اور دیگر پستانیہ جانور کھاتے ہیں اور بعض اوقات چھوٹے مگرمچھ بھی ان کی خوراک بن جاتے ہیں۔

مزیدخبریں