سندھ بجٹ اجلاس؛ پی ٹی آئی اور پی پی خواتین ارکان اسمبلی گتھم گتھا ہوگئیں

14 Jun, 2022 | 06:03 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی، بجٹ اجلاس ختم ہونے کے بعد اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی،خواتین اراکان اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی، جھڑپ کے دوران کلثوم چانڈیو نے دعا بھٹو کا موبائل چھین کرمنوروسان کو دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق بجٹ اجلاس کے دوران سندھ اسمبلی مچھلی بازارمیں تبدیل ہوگیا،تحریک انصاف کے ممبران نےوزیراعلیٰ ڈآئس کے سامنےکھڑے ہوکرنعرےبھی لگائے۔جیالے ارکان نے بھی وزیراعلیٰ کے گردحصاربنالیا۔پی ٹی آئی ارکان اور حکومتی ارکان میں ہاتھاپائی ہوئی، بجٹ اجلاس ختم ہونے کے بعد اپوزیشن کی جھڑپ کے دوران کلثوم چانڈیو نے دعا بھٹو کا موبائل چھین کرمنوروسان کو دے دیا۔

منوروسان دعا بھٹو کا موبائل لے کر اسمبلی سے چلے گئے،پی ٹی آئی ارکان نے پی پی رہنماؤں کے رویے پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے،تحریک انصاف کےارکان کا کہنا تھا کہ موبائل منوروسان نے چھینا ہے، پی پی رکن کلثوم چانڈیو نے ہم پر حملہ کیا۔

قبل ازیں اپوزیشن کے شور میں سندھ کا ایک ہزار سات سو تیرہ ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا،تنخواہوں میں 15 فیصد،پنشن میں5 فیصد اضافہ کیا گیا،پولیس کانسٹیبل کاگریڈ5سےبڑھاکر7کرنے کا اعلان کیا گیا۔

حکومتی ارکان نے وزیراعلیٰ کو حفاظتی حصار میں رکھا تھا،سید مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ اپوزیشن کی سازشیں ناکام ہوں گی،اپوزیشن کے اپنے ارکان ان کا ساتھ چھوڑچکے،باقی بھی چلے جائیں گے
 

مزیدخبریں