(کومل اسلم)سیکرٹری محکمہ ماحولیات ڈاکٹر نعیم رؤف کی ہدایات پر محکمہ ماحولیات کے اینٹی ڈینگی سکواڈ کی کارروائیاں جاری،4 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے تلف کردیاگیا۔
ٹاؤن شپ میں زیر تعمیر پلازہ کی بیسمنٹ ، گلبرگ 3 نزد عسکری5 زیر تعمیرنجی عمارت ،شالیمار ٹاون مغل پورہ زیر تعمیر بلڈنگ، واہگہ ٹاون زیر تعمیر بلڈنگ سے بھی ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا۔
انسپکٹر شازیہ اور سجاد انسپکٹر نے ڈینگی لاروا تلف کروا یا،ڈینگی لاروا ملنے پر متعلقہ افراد کو نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے۔