دفاعی میدان میں پاکستان، بھارت، اسرائیل سے آگے؛ اہم انکشاف

14 Jun, 2022 | 04:16 PM

ویب ڈیسک :سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کی جانب سے شائع ہونے والی 2022 کی سال کی کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت اور اسرائیل سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں۔

" ہتھیار، تخفیف اسلحہ، اور بین الاقوامی سلامتی" کے عنوان سے SIPRI کی سالانہ کتاب سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کے پاس 165 ایٹمی وار ہیڈز ہیں۔ یہ تعداد 2021 سے بدستور برقرار ہے۔دوسری طرف اسرائیل کے پاس 90 ایٹمی وار ہیڈز ہیں۔ یہ تعداد 2021 سے بھی بدستور برقرار ہے۔ اس دوران بھارت کے پاس 160 ایٹمی وار ہیڈز ہیں۔ گزشتہ سال بھارت کے پاس 156 ایٹمی وار ہیڈز تھے۔

امریکہ کے پاس کل 5,428 ایٹمی وار ہیڈز ہیں۔ امریکہ کے پاس ذخیرے میں 3,708 جوہری وار ہیڈز ہیں جن میں سے ,1964 اسٹوریج میں ہیں اور 1,744 تعینات ہیں۔روس کے پاس کل 5,977 ایٹمی وار ہیڈز ہیں۔ روس کے پاس ذخیرے میں 4,477 ایٹمی وار ہیڈز ہیں جن میں سے 2,889 اسٹوریج میں ہیں اور 1,588 تعینات ہیں۔

برطانیہ کے پاس کل 225 ایٹمی وار ہیڈز ہیں۔ برطانیہ کے پاس 180 جوہری وار ہیڈز ذخیرے میں ہیں جن میں سے 60 اسٹوریج میں ہیں اور 120 تعینات ہیں۔ چین کے پاس کل 350 ایٹمی وار ہیڈز ہیں جبکہ شمالی کوریا کے پاس 20 وار ہیڈز ہیں۔

مزیدخبریں