سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ کو خوشخبری سنادی

14 Jun, 2022 | 06:00 PM

ویب ڈیسک :سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ کے لیے 25 جامعات میں سکالرشپ کا اعلان کردیا، سکالر شپ کے لیے منتخب ہونے والے طلبہ کو وظیفہ سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کے طلبہ اس اسکالر شپ سے مستفید ہوسکتے ہیں اور سعودی عرب کی جانب سے علم سیاسیات، قانون، تعلیم، ایڈمنسٹریشن، معاشیات، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس ، زراعت، عربی، اسلامک اسٹیڈیز اور میڈیا سائنسز میں اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔

سلطنت 25 یونیورسٹیز میں اسکالر شپ کے موقع فراہم کر رہی ہے، ہر یونیورسٹی میں 5 فیصد طلبہ کو انرول کیا جائےگا جبکہ دو جامعات میں رجسٹریشن کا تناسب مختلف رکھا گیا ہے۔ پرنسز نور بنتِ عبدالرحمٰن یونیورسٹی برائے خواتین (ریاض) میں 8 فیصد پاکستانی اور کشمیری طلبہ جبکہ مدینہ منورہ میں واقع جامعہ اسلامیہ میں مجموعی طور پر 85 فیصد نشستوں پر رجسٹریشن کی جائے گی اور ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ طریقہ کار میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ سعودی وزارت تعلیم کو درخواست بھیجے گی اہل طلبہ کو اسکالر شپ فراہم کرے گی۔

اسکالر شپ میں پاکستان میں مقیم طلبہ کے لیے 75 فیصد جبکہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی طلبہ کے لیے 25 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں