ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کیلئے پرجوش ہیں، رمیز راجا کی برطانوی ہائی کمشنرسے ملاقات

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کیلئے پرجوش ہیں، رمیز راجا کی برطانوی ہائی کمشنرسے ملاقات
کیپشن: Rameez Raja
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:چئیرمین پی سی بی رمیز راجا سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں انگلش کرکٹ ٹیم کے دورے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔انگلش فینز اور کرکٹ ماہرین دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے پاکستان آنا چاہتے ہیں جبکہ برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کا کہنا تھاکہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے۔یہ کھیل دونوں ممالک کو جوڑتا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ پاکستان اوربرطانیہ دونوں ممالک 75 سالہ دوستی کا بھی جشن منارہے ہیں۔