ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہدی کاظمی کادعا کا انٹرویو لینے والی خاتون کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان

مہدی کاظمی کادعا کا انٹرویو لینے والی خاتون کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
کیپشن: Dua Zahra Zaheer,Mehdi kazmi
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :کراچی سے لاہور جاکر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی دعا زہرہ کے حالیہ انٹرویو پر والد مہدی کاظمی نے سخت ردعمل کا اظہارکیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے  جس کے بعد دعا اپنے شوہر ظہیر کے ساتھ موجود ہے۔ظہیر سے شادی کے بعد  دعا کا پہلی بار تفصیلی انٹرویو سامنے آیا جس پر دعا کے والد مہدی کاظمی نے انٹرویو لینے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کا  اعلان کیا ہے۔

ویڈیو بیان میں مہدی کاظمی نے کہا کہ ’ مجھے اس کا اندازہ تھا کہ اس قسم کی ویڈیو سامنے آئیں گی اور ہو سکتا ہے کچھ دنوں میں مزید ویڈیوز سامنے آ جائیں، بچی ان کے قبضے میں ہے وہ جو چاہے اس سے بلوائیں‘۔

انہوں نے کہا کہ جو خاتون انٹرویو کررہی ہیں وہ دعویٰ کررہی ہیں کہ ظہیر اور دعا سے ان کا رابطہ شروع سے تھا، میں انہیں قانونی نوٹس بھیجنے کے لیے اس وقت سپریم کورٹ میں ہوں، ابھی دیکھیے گا یہ سب دوبارہ غائب ہوجائیں گے ۔

دعا کے والد کا مزید کہنا تھا کہ اس ویڈیو میں جو باتیں تھیں سب جھوٹ کا پلندا تھا، میری بیٹی ایک گینگ کے قبضے میں ہے اور ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔