حکومت کامعیشت ٹھیک کرنے کیلئے قوم کو چائے کم پینے کا مشورہ

14 Jun, 2022 | 02:28 PM

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر احسن اقبال نے قوم سے چائے کم پینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ادھار لیکر چائے امپورٹ کرتے ہیں، جب تک چائے کی پیداوار میں خود کفیل نہیں ہوتے قوم چائے کی ایک ایک دو دو پیالیاں کم کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نارووال اسپورٹس سٹی مقدمے میں پیش ہوا ہوں ، 4سال میں عمران حکومت کچھ نہ نکال سکی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں کےمنصوبے کو تباہ کردیا گیا ، قومی منصوبوں کواپنی انا اورنفرت کانشانہ بنایا گیا، اپریل، مئی اور جون میں ترقیاتی بجٹ زیروریلیزہوا ، آخری سہ ماہی میں ترقیاتی منصوبوں کےبجٹ کی قلت کا سامان ہے۔

پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی اوروزرااپنےخلاف اعتراف جرم کررہےہیں، وزرا کہتےہیں ہم نے اپنا پھندا اپوزیشن کے گلے میں ڈال دیا ہے ہم نے سیاست نہیں ملک کو بچانے کے لیے حکومت سنبھالی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اب معصوم بن کرسوال کررہےہیں ملک کاکیابنےگا؟ ، عمران نےاپنی شہرت کیلئے بجلی، ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں کم کیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے لیے بہتر سے بہتر سہولت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، حکومتی سخت فیصلوں کا مقصد ملکی معیشت کو بچانا ہے۔

ن لیگی رہنما نے قوم سے چائے کم پینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ادھار لیکر چائے امپورٹ کرتے ہیں، جب تک چائے کی پیداوار میں خود کفیل نہیں ہوتے قوم چائے کی ایک ایک دو دو پیالیاں کم کردیں

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بحران سے نکلنے میں تاجراور قوم ہمارا ساتھ دے، اپیل کرتے ہیں بازار ساڑھے8بجے بند کر دیے جائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی عوام کوگمراہ کرنے سے باز آجائیں، ان کا اصل خوف فارن فنڈنگ کیس ہے، فارن فنڈ کیس کا فیصلہ آنے کے بعدعمران خان اور پارٹی ختم ہو جائے گی۔

مزیدخبریں