مائیکرو سافٹ نے'انٹرنیٹ ایکسپلورر ' کو ہمیشہ کیلئے بند کر دیا

14 Jun, 2022 | 11:08 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ کی پہچان بننے والے دنیا کے پرانے اور مقبول ترین براؤزر ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا ۔

مائیکرو سافٹ نے 27 سال قبل 1995 میں 'انٹرنیٹ ایکسپلورر' براؤزر کو متعارف کرایا تھا، کئی سالوں تک تنہا راج کرنے کے بعد 2004 میں موزیلا فاؤنڈیشن نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ٹکر میں فائر فوکس کو متعارف کرایا لیکن 2008 میں گوگل نے آکر باقی سب کو  پیچھے چھوڑ دیا۔

فائر فوکس اور گوگل کروم کے بعد صارفین انٹرنیٹ ایکسپلورر کو جیسے بھول ہی گئے،  تاہم مائیکرو سافٹ نے نئے براؤزرز متعارف کرا کر اپنی جگہ بنانے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام ہو گیا۔

'انٹرنیٹ ایکسپلورر' تمام ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز میں ڈیفالٹ براؤزر کے طور پر کام کرتا تھا تاہم کمپنی نے 2020 میں اسے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب سے براؤزر کسی بھی ڈیسک ٹاپ پر موجود نہیں ہوگا. 15 جون کے بعد صارفین انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے کی کوشش کریں گے تو مائیکروسافٹ ایج کا براؤزر کُھل جائے گا۔

مائیکرو سافٹ نے گزشتہ چند سال میں متعدد بار صارفین کو ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کی خامیوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے  نئے براؤزر ‘مائیکرو سافٹ ایج’ استعمال کرنے کی تجویز دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کا نیا براؤزر اسی ٹیکنالوجی کے تحت کام کرے گا جو معروف ویب براؤزر گوگل کرؤم میں استمال ہوتی ہے۔ مائیکروسافٹ ایج میں گوگل کرؤم سے مختلف اور جدید فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔

مزیدخبریں