پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان

14 Jun, 2022 | 11:35 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے تمام 34 نکات پر عملدرآمد مکمل کرلیا اور رواں برس پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان ہے۔

جرمنی میں آج سے 17جون کے دوران ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ہوگا جس میں پاکستان کو دیے گئے دو ایکشن پلان کے 34 نکات پر عملدرآ مد کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور ان نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلیے پاکستان کے آن سائٹ وزٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق اس کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے رواں برس اکتوبر میں ہونیوالے پلینری اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ہوگا۔

ایف اے ٹی ایف کا جوائنٹ اسسمنٹ گروپ جولائی یا اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور ایکشن پلان کے نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 نکات پر مکمل عملدرآمد کرلیا ہے اور  پاکستان نے کامیابی کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردیں۔

مزیدخبریں