ویب ڈیسک:ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت بھی بغیر اطلاع کے کئی کئی گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے۔
نوابشاہ، لاڑکانہ اور شکارپور میں انٹر کے امتحانات کے دوران بھی بجلی غائب رہتی ہے جس سے طلبہ کے لیے پیپر دینا اور امتحان کی تیاری کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 8 اور دیہات میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔فیصل آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔ راولپنڈی میں بجلی کی چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ سے کاروباری طبقہ متاثر ہے۔