ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کو نئے بجٹ میں اضافی اقدامات کی ضرورت ہو گی،آئی ایم ایف

 پاکستان کو نئے بجٹ میں اضافی اقدامات کی ضرورت ہو گی،آئی ایم ایف
کیپشن: IMF
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نئے بجٹ میں اضافی اقدامات کی ضرورت ہو گی۔

آئی ایم ایف نمائندے نے روئٹرز سے گفتگو میں کہا کہ یہ ہمارا ابتدائی تخمینہ ہے، حکام کے ساتھ محصولات اور اخراجات پر مزید وضاحت کیلئے بات چیت جاری ہے، اقتصادی استحکام کے لیے پالیسیوں کے نفاذ میں مدد دینے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو نئے مجوزہ بجٹ پر تحفظات ہیں، آئی ایم ایف مزید براہِ راست ٹیکسز کا خواہاں ہے، حکومت پراعتماد ہے ، بجٹ میں مطلوبہ رد و بدل کر لیے جائیں گے۔