(جمالدین جمالی)ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار کےقتل کیس کا فیصلہ سنادیاگیا،سیشن عدالت نے دوملزمان کو سزائے موت سنادی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ڈکیتی اور قتل کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان علی رضا اور یاسر شعبان کو سزائے موت دیدی،عدالت نے دونوں ملزمان کو سات سات لاکھ روپے ہرجانہ اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی,ہرجانہ کی رقم مقتول کے وارثان کو ادا کی جائے گی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید نے کیس پر فیصلہ سنایا۔ ملزمان علی رضا اور یاسر شعبان کے خلاف ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ تھانہ سبزہ زار میں درج ہوا،ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار رفیق کو قتل کر دیا تھا۔