لاہور میں ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے

14 Jun, 2021 | 11:15 PM

سٹی 42: ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی  کےاحکامات پر لاہورشہر کے چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کردیئےگئے۔

 تفصیلات کےمطابق  ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی  کےاحکامات پر انسپکٹر وجیہہ الحسن کو رائیونڈ سٹی سےایس ایچ او ڈیفنس سی،سب انسپکٹر خضرحیات کو ہنجروال سے ایڈیشنل ایس ایچ او رائیونڈ سٹی، سب انسپکٹر قیصر عزیز  کوپولیس لائنز سےایڈیشنل ایس ایچ او ہنجروال اورانسپکٹر فیض ربّانی  کوپولیس لائنز سےایس ایچ اومستی گیٹ تعینات کردیا گیا،ڈی آئی جی آپریشنز  کا  تمام افسروں کو نئی تعیناتی کےمقام پرفوری رپورٹ کرنےکاحکم۔

مزیدخبریں