ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک وارڈن،موٹر سائیکل سوار میں ہاتھاپائی؛ قصوروار کون؟

Traffic police
کیپشن: Traffic police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ٹریفک وارڈنزعوام کی رہنما کے لئے فرائض سرانجام دیتے ہیں تاکہ حادثات سے بچایاجاسکے، آگاہی مہم چلا کرسڑک استعمال کرنے والوں کوقوانین بتائے جاتے ہیں، چالان بھی  کیےجاتے ہیں  کیونکہ اکثر واقعات میں دیکھا گیا ہے کہ غلطی روڈ کو استعمال کرنے والے کی طرف سے کی جاتی ہے، ایک ایسا ہی واقعہ ہارون آباد میں پیش آیا جہاں بات ہاتھاپائی پر پہنچ گئی۔

 تفصیلات کےمطابق شہریوں  کودوران سفر ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنی چاہئےکیوں کہ یہ قوانین شہریوں کی ہی حفاظت کیلئےبنائےگئےہیں، ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکرانے کیلئے آگاہی مہم بھی چلائی جاتی ہے تاکہ  ٹریفک  ٹریفک قوانین کی پاسداری کرا ائی  جاسکے،اکثر اوقات یہ دیکھنے کو ملتاہےکہ غلطی روڈ  پر سفر کرنیوالے شہری کی ہوتی ہے کچھ اسی طرح کاواقعہ ہارون آبادکےعلاقے میں پیش آیا جس سے  بات  ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ،موٹر سائیکل سوار نےالزام لگایا کہ کاغذات نہ ہونےپرپولیس اہلکار نے 300 روپے رشوت طلب کی تھی جس پرٹریفک پولیس اہلکارنےگالی دی اورمنہ پرمکادے مارا۔ جبکہ   ٹریفک پولیس اہلکارکا کہنا ہے کہ نہ ہی  موٹرسائیکل سوار سے رشوت طلب کی گئی اورنہ ہی گالی دی گئی،کاغذات نہ ہونےاورچالان سےبچنے کیلئےپولیس سےبدتمیزی کی گئی،کارِسرکارمیں مداخلت کےتحت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

 دوسری جانب لاہور شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 222 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔یسکیو1122کےاعداد و شمار کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 222 ٹریفک حادثات رپورٹ  ہوئے،ان حادثات کی زد میں آ کرمجموعی طورپر254افراد زخمی ہوئے۔127 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں  میں منتقل کیا گیا جبکہ دیگر 127 معمولی زخمی ہونیوالوں  کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات جلد بازی، تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔