(سٹی42) بھارت فلم انڈسٹری کے لئے گزشتہ 3 سال بھاری رہے کیونکہ پہلے کورونا وبا کی وجہ سے متعدد شوبز کے افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کچھ نے خودکشی کرلی، اب بھارت کے ایک اور معروف اداکار کا روڈ حادثے میں چل بسے۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے لئے رواں سال بھی کچھ اچھا ثابت نہیں ہورہا کیونکہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ان گنت ہلاکتوں نے پورے ملک کو بری طرح متاثر کیا جس کی وجہ سے بالی ووڈ کی بننے والی فلمیں اتنی کمائی نہ کرسکیں جس کی امید تھی،دوسری جانب یہ خبریں بھی وائرل ہوئیں کہ کچھ بھارت کے اداکارؤں نے خودکشی کرلی جس نے بالی ووڈ کی فضا کو مزید متاثر کیا۔
اب بھارت ہی کے ایک اور معروف اداکار کی روڈ حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،جنوبی بھارت کی کناڈا فلمی صنعت کے معروف اداکار سنچاری وجے کے انتقال کے بعدان کے خاندان نے اداکار کے اعضا کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعے کے روز سنچاری وجےایک روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس پران کوبنگلورو کے ایک نجی ہسپتال داخل کرایا گیا تھا،ڈاکٹروں نے انھیں دماغی طور پر مردہ قرار دیدیا تھا، اداکار کے ساتھ اس وقت حادثہ پیش آیا جب سے موٹرسائیکل پر اپنے کسی دوست سے مل کرواپس آرہے تھے۔
اس خوفناک حادثے میں اداکار کے سر پر شدید چوٹیں آئیں تھیں،جس سے ان کے دماغ کے اسٹم نے کام کرنا بند کردیا تھا،اداکار کے بھائی کا کہناتھا کہ سنچاری ہمیشہ معاشرے کی خدمت پر یقین رکھتے تھے اسی وجہ سے ہم نے فیصلہ کیا کہ ان کے اعضا عطیہ کردئیے جائیں تاکہ ان کی خواہش پوری کی جاسکے۔