پنجاب کےبجٹ سے تاجر برادری ناخوش

14 Jun, 2021 | 08:24 PM

Ibrar Ahmad

سعیداحمدسعید: شہر بھر کی تاجر برادری  پنجاب حکومت کی جانب سے پیش کیےگئے بجٹ سے ناخوش نظرآئی، تاجروں کا کہنا ہےوفاق کے بعد پنجاب حکومت بھی عام تاجر کو ریلیف دینے میں ناکام رہی۔
 تفصیلات کےمطابق شہر بھر کی تاجربرادری نےپنجاب حکومت کیجانب سےپیش کیے گئے بجٹ تقریر سننے کا اہتمام کیا، کار ڈیلرز فیڈریشن نے جیل روڈ، پراپرٹی ڈیلرذ ایسوسی ایشن نے ڈی ایچ اے اور ہال روڈ تاجر برادری سمیت دیگر تاجران نے بجٹ تقریر لائیو سنی، لاہور کی تاجر برادری کا کہنا تھا کہ وفاق کے بعد پنجاب حکومت بھی عام تاجر کو ریلیف دینے میں ناکام رہی.

وزیرخزانہ پنجاب کی بجٹ تقریر سننے کیلئےتاجربرادری  کی جانب سے خصوصی اہتمام کیا گیا،جیل روڈ سٹی کارسینٹر آفس میں کار ڈیلرز عہدیداران کی بڑی تعداد نے بجٹ تقریر سنی، سی ای او سٹی کار سینٹر چودھری مقصود،نائب صدر اقبال خان، عمر ادریس، سینئر نائب صدر عمران غفور، چیئرمین سمن آباد کار ڈیلرز شیخ منظور، ہال روڈ انجمن تاجران مرکزی آفس میں صدر ہال روڈ بابر محمود، سلیم اصغر بھٹی, عادل حفیظ, ذیشان خالد, سابق صدر ڈی ایچ اے سٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن میجر ر محمد رفیق حسرت،چیئر مین  ڈی ایچ اے فاؤنڈرز گروپ حاجی عبدالطیف،محمودبھٹی، سمیت دیگر نے بجٹ تقریر سنی۔

کار ڈیلرز فیڈریشن لاہور نے وفاقی و پنجاب حکومت کا بجٹ مسترد کردیا،چیئرمین کار ڈیلرز فیڈریشن لاہور چودھری ادریس کا کہنا تھا کہ حکومت بتائے 800 سی سی گاڑیوں پر جو ریلیف دیا اس سے عام صارف اور کار ڈیلرز کو کیا فائدہ ہو گا۔

صدر ہال روڈ انجمن تاجران بابر محمود اور سابق صدر ڈی ایچ اے سٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن میجر (ر)محمد رفیق حسرت نے بھی بجٹ کو تاجر مخالف قرار دے دیا۔ پنجاب کے بجٹ پر  تاجروں کا کہنا تھا کہ سال بھر کاروبار تباہ حال رہے، حکومت سے ریلیف کی امید تھی جو پوری نہیں  ہو سکی۔

مزیدخبریں