سٹی 42: ایوان وزیر اعلیٰ اور پنجاب کابینہ کےاخراجات میں ہوشربا اضافہ جبکہ گورنر ہاؤس کےاخراجات میں کمی کردی گئی ،بجٹ دستاویزات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ کے اخراجات کیلئےنئے مالی سال میں 32فیصداضافے کی تجویز جبکہ صوبائی وزرا اور مشیروں کے اخراجات میں 14 فیصد اضافہ کیا جائے گا ۔
تفصیلات کےمطابق بجٹ دستاویزات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ کیلئےنئے مالی سال میں 19 کروڑ 22 لاکھ روپے اضافی مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور ایوان وزیر اعلیٰ کےاخراجات رواں مالی سال کی نسبت 32 فیصد اضافی رکھے جا رہے ہیں ۔ اس مالی سال کے دوران ایوان وزیراعلیٰ کے اخراجات کیلئے 58 کروڑ 56 لاکھ مختص تھےجبکہ دستاویزات کےمطابق ایوان وزیر اعلیٰ نےرواں سال79 کروڑ99لاکھ روپےخرچ کیےجس میں21کروڑ 14 لاکھ اضافی خرچ کیےگئے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ نےمختص شدہ بجٹ کےتناسب سے35فیصداضافی اخراجات کیے ہیں۔نئےمالی سال میں پنجاب کےصوبائی وزراکےاخراجات میں14فیصداضافی فنڈ دینےکی تجویز پیش کی گئی ہےجس میں وزراکےاخراجات میں رواں مالی سال کی نسبت 3 کروڑ93لاکھ اضافی دیئےجائیں گے۔رواں سال صوبائی وزراکےاخراجات کیلئے27کروڑ43لاکھ مختص کیےگئےتھےاوروزرااورمشیروں کیلئےمختص شدہ بجٹ کے مقابلے میں 30کروڑ2لاکھ روپے خرچ کیے گئے ۔
وزرا نے مراعات، پروٹوکول اور تنخواہوں کی مد میں 2 کروڑ 97لاکھ کے اخراجات کیے ۔ان اخراجات میں وزیر اعلیٰ کے مشیراور پارلیمانی سیکرٹری بھی شامل ہیں ۔یہ فنڈوزرا نےیوٹیلیٹی الاؤنس ،ہاؤس رینٹ الاؤنس، ٹریولنگ الاؤنس کی مد میں خرچ کیے۔دوسری جانب گورنر ہاؤس کے لیے 1 کروڑ مختص کیے تھے لیکن بیس لاکھ روپے خرچ کیے گئے ۔