1000سی سی سے چھوٹی گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے اہم خبر

14 Jun, 2021 | 07:29 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)1000سی سی سے چھوٹی گاڑیوں کالائف ٹائم ٹوکن ٹیکس برقراررکھنےکافیصلہ،حکومت کی ختم کرنے کی تجویز دی تھی جس پر محکمہ ایکسائز نے اتفاق نہیں کیا،محکمہ خزانہ نے اگلے مالی سال میں سالانہ ٹوکن ٹیکس وصولی کی بجائے موجودہ سسٹم جاری رکھنےکااعلان کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق 1000سی سی سے چھوٹی گاڑیوں کالائف ٹائم ٹوکن ٹیکس برقراررکھنےکافیصلہ کیاگیا،چھوٹی گاڑیوں پراگلے مالی سال کے بجٹ میں لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس ختم نہیں ہوگا،حکومت نےلائف ٹائم ٹوکن ٹیکس ختم کرکے سالانہ وصولی کی سفارشات بھجوائی تھیں، جن کوریسورس موبائلزیشن کمیٹی نے منظور کیا تھاجبکہ ایکسائز نے اعدادوشماردکھا کرلائف ٹائم ٹوکن ٹیکس جاری رکھنے کی درخواست کی تھی اورآگاہ کیا تھا کہ ایکسائزسالانہ 1لاکھ سے زائدچھوٹی گاڑیاں رجسٹرڈکرکے1ارب 20کروڑ کےقریب ٹوکن ٹیکس وصول کرتا ہے۔

مزید پڑھئے: موٹرسائیکل خریدنے والوں کے لئے بری خبر

سالانہ وصولی کی صورت میں 70فیصدکمی کاسامنا ہوگااورسالانہ ٹیکس وصولی کی صورت میں بہت سارے شہری ٹیکس کی ادائیگی نہیں کرتے،یکمشت وصولی سے گورنمنٹ کوہررجسٹرڈ ہونیوالی گاڑی سے ٹیکس کی ادائیگی کویقینی بنایا جاتا ہے، محکمہ خزانہ نے سالانہ منظوری کی بجائےموجودہ سسٹم جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ایکسائز کی جانب سے موٹرسائیکلوں پرٹوکن ٹیکس بڑھانے کی تجویزمنظور کرلی گئی، ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلوں کےپرانےفکس ٹوکن ٹیکس ختم کرکے نئے ریٹس منظور کروالئے گئےجس کےمطابق 70سی سی سے ڈیڑھ سوسی سی تک 1ہزارسے 2500 روپےکی منظوری دی گئی،70سی سی سے تک موٹرسائیکل کی 1ہزار، 100سی سی کےموٹرسائیکل کے مالک سے 1500روپے وصول کئے جائیں گے۔ 125سی سی تک 2 ہزاراور 150سی سی تک 2500روپےٹوکن ٹیکس وصول کیا جائےگا۔

ہیوی بائیکس مالکان سےانوائس کا 2فیصد وصول کیا جائے گا،اس سے پہلے 2001میں بائیکس پرانوائس کا1فیصد ٹوکن ٹیکس وصولی شروع کی گئی تھی،نئے ریٹس سے خزانے کو کروڑوں روپے وصولی میں اضافہ ہوگااور مالی سے نئے ریٹس کی وصولی شروع کی جائے گی۔

مزیدخبریں