ویب ڈیسک : روحیل حیات کے جانےکے بعد زلفی نے 'کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر کا چارج سنبھالنے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کےمطابق رواں سال مارچ میں روحیل حیات نے تصدیق کی تھی کہ وہ کوک اسٹوڈیو سے بطور پروڈیوسر استعفی دے رہے ہیں۔ سابق وائٹل سائنز بینڈ میٹ نے مداح کےپوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئےانہوں نے ٹویٹر پر کوک سٹوڈیوں کو چھوڑنےکااعلان کیا،جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیاآپ کوک سٹوڈیو سے جانےکےبعد سوشل میڈیا پر سرگرم ہو گئے ہیں ، توانہوں نے جواب دیا کہ "مجھے یقین ہے کہ کوک سٹوڈیو کی نئی منصوبہ بندی کی جارہی ہے لیکن میں اس کاحصہ نہیں ہوں۔
اب کوک سٹوڈیو کےٹویٹر ہینڈل نےتصدیق کی ہے زلفی واقعی چارج سنبھال لیا ہےاور کوک سٹوڈیو کی سربراہی کر رہے۔ زلفی کو ٹیگ کرتے ہوئےسی ایس کےٹویٹر ہینڈل نےٹویٹ کیا ،"شرو ع کریں ؟ جس پر معروف گلوکار نےمسکراتے ہوئےایموجی کے ساتھ جواب دیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ زلفی اس سے قبل سی ایس کے بینر تلے"ہم ایک ہی ہیں" کو پروڈیوس کر چکےہیں۔