ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زلفی نےکوک اسٹوڈیو کا چارج سنبھالنے کی تصدیق کردی

Coke Studio
کیپشن: Coke Studio
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : روحیل حیات کے جانےکے بعد زلفی نے 'کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر کا چارج  سنبھالنے کی تصدیق کردی۔

   تفصیلات کےمطابق   رواں سال مارچ میں روحیل حیات نے تصدیق کی تھی کہ وہ کوک اسٹوڈیو سے بطور پروڈیوسر استعفی دے رہے ہیں۔ سابق وائٹل سائنز بینڈ میٹ نے مداح کےپوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئےانہوں نے ٹویٹر پر کوک سٹوڈیوں کو چھوڑنےکااعلان کیا،جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیاآپ کوک سٹوڈیو سے  جانےکےبعد  سوشل میڈیا پر سرگرم ہو گئے ہیں  ، توانہوں نے جواب دیا  کہ "مجھے یقین ہے کہ  کوک سٹوڈیو کی نئی منصوبہ بندی کی جارہی ہے لیکن  میں اس کاحصہ نہیں ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by Xulfi (@zulfiqarjkhan)

اب   کوک  سٹوڈیو  کےٹویٹر ہینڈل نےتصدیق  کی  ہے زلفی   واقعی چارج سنبھال لیا ہےاور کوک سٹوڈیو کی سربراہی کر رہے۔ زلفی کو ٹیگ کرتے ہوئےسی ایس کےٹویٹر ہینڈل نےٹویٹ کیا ،"شرو ع  کریں ؟  جس پر   معروف گلوکار نےمسکراتے ہوئےایموجی کے ساتھ جواب دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ زلفی اس سے قبل سی ایس کے بینر تلے"ہم ایک ہی ہیں" کو پروڈیوس کر چکےہیں۔