گرمی کو پچھاڑنے کیلئے پہلوانوں کا مشروب آزمایئے

14 Jun, 2021 | 05:47 PM

Arslan Sheikh

‎ کومل اسلم: ‎گرمی کی شدت مٹانے کیلئے سردائی سے بہتر کوئی مشروب نہیں، پہلوانوں کا یہ مشروب اب شہری بھی ذوق شوق سے پیتے ہیں اور گرمی دور بھگاتے ہیں۔

 ‎‎دیسی مشروب سردائی گرمی کا بہترین توڑ ہے۔ سردائی بادام، خشخاش، چار مغر اور کالی مرچ سے تیار ہوتی ہے۔چاروں اجزا کو پیسنے کے بعد حسب ضرورت چینی اور پانی ملایا جاتا ہے۔‎ سردائی محض مشروب ہی نہیں ہے بلکہ غذا کا کام بھی دیتی ہے۔ اسے پینے کے بعد گرمی سےنجات ملتی ہے اور توانائی کا احساس بھی ہوتا ہے۔

سردائی مصنوعی اجزا کی آمیزش سے پاک ہے، اسی لیے اس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں۔ ‎سردائی لاہور کے روایتی مشروبات میں سے ایک ہے، جسے عام شہریوں کیساتھ ساتھ پہلوان بھی اپنی توانائی بحال رکھنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ 

مزیدخبریں