ملک اشرف: ایم بی بی ایس پاس کرنے والے میڈیکل کے طلبہ کے لیے نیشنل لائسنسنگ امتحان کا انعقاد لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج،عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن سمیت دیگر فریقن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔
تفصیلات کےمطابق لاہور ہائی کورٹ کےسنگل بینچ نےسفیان سمیت دیگر کی درخواست کی ۔درخواست گزار کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ پیش ہوئے، درخواست میں پاکستان میڈیکل کمیشن سمیت دیگرز کو فریق بنایا گیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم بی بی ایس کرنے والے لائسنس حاصل کرنےخواہشمند طلبہ کیلئےاین ایل ای امتحان لازم قرار دیا گیا ہے،درخواست گزار پی ایم ڈی سی سے رجسٹرڈ ہیں جس کے بعد اب ان سے این ایل ای امتحان لینے کی شرط غیر قانونی ہے ۔پی ایم ڈی سی کی شرط عائد کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے،درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ایم بی بی ایس امتحان پاس کرنےوالے میڈیکل طلبہ کے لئے این ایل ای امتحان کا انعقاد کا اقدام کالعدم قرار دے۔