”نئی عمارت میں بجٹ اجلاس کے انعقاد سے میرا دیرینہ خواب پورا ہوا“

14 Jun, 2021 | 04:45 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کی ملاقات، وزیراعلیٰ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کو اسمبلی کی نئی عمارت میں پہلے بجٹ سیشن کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے اسمبلی عمارت کی تکمیل کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے تعاون کو سراہا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت پنجاب کی پارلیمانی تاریخ کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی  تحریک انصاف  کی حکومت کا اعزاز ہے۔ سابق دور میں اس منصوبے کو ذاتی انا کی بھینٹ چڑھا یا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے نئی عمارت کے لئے  ترجیحی بنیادوں پر فنڈز  فراہم کئے، بجٹ میں سب کے لئے خوشخبریاں ہیں۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان، صوبائی وزراء راجہ بشارت اور چودھری ظہیر الدین   بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی نئی عمارت میں بجٹ اجلاس کے انعقاد سے میرا دیرینہ خواب پورا ہوا ہے۔ شہباز شریف دور میں اس منصوبے کو جان بوجھ کر روکا گیا۔  

مزیدخبریں