سٹی42:حکومت کی عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں ،اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرول 4 روپے 20 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ۔قیمتوں میں اضافے کی منظوری وزیراعظم دیں گے،وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جون سے ہو گا۔
واضح رہے کہ یکم جون کو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کیلئے سیلز ٹیکس میں ایڈ جسٹمنٹ کی گئی ہے۔