15 نئی سرکاری یونیورسٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ

14 Jun, 2021 | 01:32 PM

Arslan Sheikh

جنید ریاض: پنجاب حکومت کا نئے بجٹ میں صوبے میں 15 نئی سرکاری یونیورسٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ، بابا فرید یونیورسٹی، وارث شاہ یونیورسٹی سمیت پندرہ یونیورسٹیوں کیلئے 2 ارب 30 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا نئے بجٹ میں صوبے میں 15 نئی سرکاری یونیورسٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں مذکورہ یونیورسٹیوں کے قیام کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں جبکہ ہر یونیورسٹی کیلئے الگ الگ بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے۔ نئی سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے 2300 ملین روپے بجٹ مختص کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

یونیورسٹی آف تونسہ، بابا فرید یونیورسٹی پاکپتن، انجنیرنگ یونیورسٹی سیالکوٹ، یونیورسٹی آف حافظ آباد ، یونیورسٹی آف اٹک، یونیورسٹی آف بہاولنگر قائم کرنے کیلئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی آف لیہ، یونیورسٹی آف مظفر گڑھ، انڈس یونیورسٹی راجن پور، یونیورسٹی آف قصور اور وارث شاہ یونیورسٹی شیخوپورہ قائم کرنے کیلئے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اسی طرح یونیورسٹی آف گجرانوالہ، یونیورسٹی آف کمالیہ اور تھل یونیورسٹی بھکر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے پنجاب حکومت اپنا تیسرا بجٹ آج پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے جا رہی ہے۔بجٹ کا کل حجم 26 کھرب 53 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے ۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں دس فیصد ہو گا۔حکومتی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں 360 ارب کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرا م بھی شامل ہے۔ لاہور کے حکومتی اراکین اسمبلی کو بجٹ میں 10 ارب روپے کے فنڈ دینے کی تجویز  دی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں