ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرسائیکل خریدنے والوں کے لئے بری خبر

Motor Bike Tax
کیپشن: Motor Bike Tax
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: نئے بجٹ میں سستی سواری ٹیکس میں اضافےکی وجہ سے اور مہنگی ہو جائے گی ۔موٹرسائیکلوں کی انوائس پر 1 فیصدفکس ٹیکس ختم کرکے ٹوکن ٹیکس 1 ہزارسے 2500 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ہیوی بائیکس سے بھاری ٹوکن ٹیکس وصولی کےلئے انوائس کا 2 فیصد وصول کیا جائے گا۔
 تفصیلات کے مطابق بجٹ میں موٹرسائیکل خریداروں کےلئے بری خبرہے۔ایکسائز کی جانب سے موٹرسائیکلوں پرٹوکن ٹیکس بڑھانے کی تجویزمنظور کرلی گئی۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلوں کےپرانےفکس ٹوکن ٹیکس ختم کرکے نئے ریٹس منظور کروالئے گئےجس کےمطابق 70سی سی سے ڈیڑھ سوسی سی تک 1ہزارسے 2500 روپےکی منظوری۔

70سی سی سے تک موٹرسائیکل کی 1ہزار، 100سی سی کےموٹرسائیکل کے مالک سے 1500روپے وصول کئے جائیں گے۔ 125سی سی تک 2 ہزاراور 150سی سی تک 2500روپےٹوکن ٹیکس وصول کیا جائےگا۔ہیوی بائیکس مالکان سےانوائس کا 2فیصد وصول کیا جائے گا۔اس سے پہلے 2001میں بائیکس پرانوائس کا1فیصد ٹوکن ٹیکس وصولی شروع کی گئی تھی۔نئے ریٹس سے خزانے کو کروڑوں روپے وصولی میں اضافہ ہوگااور مالی سے نئے ریٹس کی وصولی شروع کی جائے گی۔

 واضح رہے پنجاب بجٹ میں لاہور کے لئے صاف پانی اور تجارتی انفراسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس کے لئے کثیر رقم، صنعتکاروں کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیاجائے گا۔کسانوں ، مزدورں اور سرکاری ملازمین کے لئے بجٹ میں خوشخبری ہے،  بجٹ22-2021 آج پنجاب اسمبلی میں وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت پیش کریں گے، بجٹ میں عوامی فلاح بہبود کے متعدد منصوبے شامل کئے گئے ہیں۔