ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کی فیسوں میں اضافہ کے خلاف درخواست کی سماعت، عدالت نے طلباء و طالبات کو پاکستان میڈیکل کمیشن کے فیصلے کے مطابق اضافی فیسیں جمع کروانے کا حکم دےد یا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے میڈیکل کے طلباء عائشہ بنت طارق سمیت دیگر طلباء کی درخواست پر سماعت کی۔ طلباء و طالبات اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد میں زیر تعلیم ہیں۔طلباء کی میڈیکل کالج کے ساتھ پانچ سالوں کے دوران ٹیویشن فیس کا 6 لاکھ 42 ہزار کا معائدہ ہوا، میڈیکل کالج ہرسال ٹیویشن فیس میں اضافہ کی ڈیمانڈ کررہا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میڈیکل کالج کی جانب سے اب 9 لاکھ پچاس ہزار روپے فیصل ڈیمانڈ کی جارہی ہے۔ اضافی فیسوں کی عدم ادائیگی پر گذشتہ چھ ماہ سے کلاسز شروع نہیں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کے رولز کے مطابق میڈیکل کالج سابقہ سالوں کی اضافی فیس وصول نہیں کرسکتا۔ وکیل پی ایم سی نے کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کے فیصلے کے مطابق طلباء سابقہ سالوں کی فیسیں دینے کے پابند ہیں۔
مزید استدعاکی گئی کہ عدالت اضافی فیسوں کی وصولی کا اقدام غیر قانونی قرار دیتے ہوئے میڈیکل کالج کو کلاسز کے اجراء کا حکم دے۔