اساتذہ کے تبادلے ہوں گے،فہرست جاری

14 Jun, 2021 | 10:02 AM

Imran Fayyaz

سٹی42:محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کالج کیڈر اساتذہ کے تبادلوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں تعینات اساتذہ کے لاہور کے 20 کالجوں میں تبادلے ہوں گے،پہلے فیز میں لاہور کالج کے 31 اساتذہ کے تبادلوں کی فہرست مکمل کر لی گئی۔شعبہ کیمسٹری سے 8 اساتذہ، شعبہ انگریزی سے 11 اساتذہ کے تبادلے ہوں گے۔شعبہ اسلامیات سے 6 اساتذہ، سائیکالوجی سے دو اساتذہ، فائن آرٹس کی چار اساتذہ کے تبادلے ہوں گے۔

ریاضی کی چار اساتذہ، پولیٹیکل سائنس کی 5 اساتذہ، شعبہ اردو کی 10 اساتذہ کے تبادلے ہوں گے۔مذکورہ اساتذہ کو لاہور کے پوسٹ گریجویٹ کالجوں میں تعینات کیا جا رہا ہے۔لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی مین تعینات کالج کیڈر اساتذہ 30 جون تک نئی پوسٹنگ ہر جوائننگ دیں گی۔

مزیدخبریں