(علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کوروناسے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی پرعمل کیاجارہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کوروناسے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی پرعمل کیاجارہا ہے۔ حکومت نے بغیر وقت ضائع کیے سب کی مشاورت سے اجتماعی فیصلے کیے ہیں۔کورونا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرناہوگا۔ عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہرضروری اقدام اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کورونا ایس او پیز پر عملدر آمدنہ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی ہوگی۔
"حکومت کی موثر حکمت عملی پر تنقید کرنے والے عناصر زمینی حقائق سے لاعلم ہیں۔ شہری ماسک پہنیں اور بلاوجہ گھر وں سے نکلنے سے گریز کریں۔
— CM Punjab (Updates) (@CMPunjabPK) June 14, 2020
دوکاندار ماسک اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔" - وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار#PunjabCoronavirusUpdate pic.twitter.com/t0Jb48raPn
حکومت نے عوام کو معاشی مشکلات سے بھی بچانا ہے اورکورونا سے بھی، حکومت کی موثر حکمت عملی پر تنقید کرنے والے عناصر زمینی حقائق سے لاعلم ہیں۔ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر بیان بازی کرنے والے مشکل وقت میں عوام کو بھول چکے ہیں اوریہ عناصر عوام کی زندگیوں پر سیاست کر کے اپنی دنیا اور آخرت خراب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہری ماسک پہنیں اوربلاوجہ گھر وں سے نکلنے سے گریز کریں۔دوکاندارماسک اورکورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے۔