وزیراعظم کی اعتزاز احسن کے گھر آمد

14 Jun, 2020 | 07:29 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) وزیراعظم عمران خان کی پیپلز پارٹی کے رہنماء بیرسٹر اعتزاز احسن کے بھائی کے گھر آمد، بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔

وزیراعظم عمران خان پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن کے بھائی مرحوم ڈاکٹر اعجاز احسن کے گھر زمان پارک گئے۔ وزیراعظم نے بیرسٹر اعتزاز احسن سے ملاقات کی اور ان سے بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا کی۔

یاد رہے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اعتزاز احسن کے بھائی ڈاکٹر اعجاز احسن ڈاکٹر اعجاز احسن کورونا وائرس کے مبتلا تھے جو کہ مہلک وائرس سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئے۔ ڈاکٹر اعجاز احسن ایک مانے ہوئے سرجن تھے، 1957ء میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے گریجوایشن کی جبکہ علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل بھی رہے۔

مزیدخبریں