ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار ہوشیار! میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زونزمیں بلڈنگ پلانز موصول کرنے پر پابندی عائد

خبردار ہوشیار! میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زونزمیں بلڈنگ پلانز موصول کرنے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین خبردار ہوشیار، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زونزمیں بلڈنگ پلانز موصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے کنٹرولڈ ایریاز کےرہائشی، کمرشل اور انڈسٹریل بلڈنگ پلانز ای پورٹل سسٹم پراجیکٹ کے تحت صرف ہیڈ کوارٹر، ارفع ٹاور اور ایل ڈی اے میں جمع کرائے جا سکیں گے۔

 

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ مزمل اشتیاق نے تما میٹروپولیٹن آفیسرز پلاننگ کو زونزمیں بلڈنگ پلانز جمع کرنے سے روک دیا گیا ای بلڈنگ پلان پروجیکٹ کا نفاز کے باعث بلڈنگ پلانز 25 جون تک صرف ایم سی ایل ہیڈکوارٹر جبکہ بعدازاں ارفع ٹاور اور ایل ڈی اے میں جمع کرائے جا سکیں گے تمام زونل آفیسرز پلاننگ کو ای بلڈنگ پلان پروجیکٹ کی ٹائم لائن ارسال کردی گئیں ٹاؤن ہال میں پندرہ جون سے ای بلڈنگ پورٹل سسٹم لانچ کردیا جائے گا۔

 

ٹائم لائنزکے مطابق کورونا وائرس کے باعث بند خدمت مرکز اور ارفع ٹاور 25 جون کو کھل جائیں جہاں سٹاف تعینات ہوگ، ای بلڈنگ پلان پروجیکٹ کے تحت خدمت مرکزٹاؤن ہال، ارفع ٹاور اور ایل ڈی اے آفس میں بھی ایم سی ایل کنٹرولڈ ایریاز کے بلڈنگ پلانز جمع کرائے جاسکتے ہیں، 25 جون تک مینول بلڈنگ پلانز وصول کیے جائے گے جبکہ بعدازاں آن لائن ہی بلڈنگ پلانز جمع کرائےجاسکیں گےکیونکہ چیف سیکریٹری پنجاب نے ایز آف ڈونگ بزنس پالیسی کی ای بلڈنگ پلانز پورٹل سسٹم کی منظوری دے۔

 

ایم او پلاننگ مزمل اشتیاق نے بتایا کہ بلڈنگ کمپلیشن سڑٹفکیٹ 30 روز میں صارف کو دینا لازمی ہوگا ابتدائی طورپر بلڈنگ پلان کی ہارڈ  کاپی جبکہ تمام کوائف سکیننگ کاپی کے ذریعے موصول کئے جائیں گے کمرشل و رہائشی، سیمی کمرشل اور انڈسٹریل بلڈنگ پلان کی منظوری تیس روز میں ہوسکے گی جبکہ ہائی رائز عمارت کے لیے واسا، ٹیپا اور انوائرمنٹ سات روز این او سی جاری کرنے کے پابند ہونگے این او سی جاری نا کرنے کی صورت میں ابتدائی ابتدائی دس روز میں اعتراضات جمع کرنا ہوں گے۔

 

ٹائم لائنز کے مطابق بلڈنگ پلان جمع کرانے کے بعد ایک روز ہیڈ ڈرافٹ میں جبکہ میونسپل پٹواری دو روزمیں رپورٹ تیار کرے گا بلڈنگ سرویئردو روز جبکہ بلڈنگ انسپکٹر تین روز میں منظوری دے گا۔ اسسٹنٹ میونسپل آفیسر پلاننگ دو روز جبکہ ڈپٹی میونسپل آفیسر پلاننگ تین روز میں پلان کی منظوری دینے کا پابند ہوگامیٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ پانچ روز میں مجوزہ بلڈنگ پلان کی منظوری دینے کا پابند ہوگا۔

چیف کارپوریشن آفیسر پانچ روز میں چانچ پڑتال کے بعد حتمی منظوری کے بعد ایڈمنسٹریٹر کو ارسال کردے گا، ایڈمنسٹریٹر چھے روز میں بلڈنگ پلان کی حتمی منظوری دینے کا پابند ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer